
علی گڑھ، 06 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ کے وارڈنمبر57 سنجے گاندھی کالونی کےبنواری لال چکی والی گلی، پریم بک ڈپو والی گلی میں گھر کے باہر قدم رکھنے پر گندے پانی میں گرنے کا خدشہ رہتا ہے۔ کالونی کی تقریباً ہر گلی میں نالیاں بھری ہوئی ہیں۔ راون ٹیلا نالا بھی بھراہے۔ صورتحال اس قدرخراب ہے کہ سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ لوگ اسے نکالنے کے لیے چھوٹی موٹرکا استعمال کر رہے ہیں۔ پریم بک ڈپوگلی میں ایک انچ جگہ بھی خشک نہیں ۔ پوری گلی گندے پانی سے بھرگئی ہے۔ علاقہ سکھما سنز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، یہاں گندگی اور پانی جماوسے صفائی اہلکار وںکی علاقہ میں آمد اور کام کی سطح کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔نالیاں کچرے سے بھری پڑی ہیں ،صفائی نہ ہونے سے کچرا گلیوں میں بکھراپڑا ہے۔ کالونی کے باشندے ان حالات کے درمیان رہنے کو مجبور ہیں۔ صبح اٹھتے ہی انہیںگھروں کے باہر گندا پانی نظر آتا ہے اور اگر کہیں جانا ہو توپیر رکھنے کے لیے اینٹ تلاش کرنا پڑتا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق صفائی اہلکار آٹھ سے دس دن میںصرف ایک بار آتے ہیں، نالے سے کچرا نکال کر ، سڑک کے کنارے ڈال دیتے ہیںاور پھر کوئی اسے اٹھانے نہیں آتا۔، پھر کچرا واپس نالے میں چلا جاتا ہے، صفائی اہلکار ایک جگہ پر کام کرتے ہوئے خود کی تصاویر لے کر چلے جاتے ہیں۔ لوگوں کاالزام ہے کہ جب سے یہ علاقہ سکھما کمپنی کے دائرہ اختیار میںآیا ہے، صفائی کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔افسران کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔ علاقہ کے کونسلر شبھاش شرما نے بتایا کئی بار نگر نگم اور سکھما کمپنی سے شکایت کی ،مگرکوئی سننے کو تیار نہیں۔ لوگ روزانہ شکایات لے کر میرے گھر آتے ہیں، نالوں اور سڑکوں کی صفائی کا نہ ہونا یہاں سنگین مسئلہ ہے۔وہیں ایڈیشنل میونسپل کمشنر، نگر نگم راکیش کمار یادو نے بتایا کہ سکھما سنز کمپنی اورمحکمہ میونسپل ہیلتھ دونوں کو علاقے میں صفائی نظام کو بہتر بنانے اور رپورٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کمپنی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ