
نئی دہلی، 05 جنوری (ہ س)۔گھریلو شیئر بازارمیں آج شروعاتی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاؤ کے درمیان معمولی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ آج کے ٹریڈنگ کا آغاز ملا -جلا رہا۔ بی ایس ای کاسینسیکس گراوٹ کے ساتھ کھلا، جبکہ این ایس ای نفٹی نے علامتی مضبوطی کے ساتھ تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے فوراً بعد، فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی رہی۔ تاہم، کاروبار کے پہلے بیس منٹ کے بعد، خریداروں نے اپنی خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہونے لگی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.06 فیصد اور نفٹی 0.03 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔
صبح دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے ایکسس بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس اور ماروتی سوزوکی 1.33٪ سے 0.67٪ تک کے اضافے کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔ وہیں ، ٹیک مہندرا،ٹی سی ایس، میکس ہیلتھ کیئر،این ٹی پی سی اور ٹرینٹ لمیٹڈ 1.33٪ سے لے کر 0.67٪ تک کےگراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
اب تک، شیئربازار میں 2036 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 956 شیئر منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 1080 شیئرز خسارے کے بعدسرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں میں بنے رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 12 حصص سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 27 حصص سبز نشان میں جبکہ 23 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 121.96 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 85640.05 پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس دوبارہ سبز نشان میں چھلانگ لگا کر 85800.87 تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے پہلے پانچ منٹ بعد ہی فروخت کا دباو قائم ہو گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس سرخ رنگ میں غوطہ لگا کر 85516.75 تک پہنچ گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے پہلے 20 منٹ کے بعد، خریداروں نے خریداری کا دباؤ بڑھانا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی پوزیشن میں بہتری آئی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان، سینسیکس نے اپنی کم ترین سطح سے تقریباً دو سو پوائنٹس کی بازیافت کی اور صبح 10 بجے تک 55.56 پوائنٹس گر کر 85706.45 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سینسیکس کے برعکس، این ایس ای کے نفٹی نے آج 5.15 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ آل ٹائم ہائی اوپننگ کا نیا ریکارڈ بناتے ہوئے 26333.70 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 26358.25 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لیکن اس کے فوراً بعد فروخت شروع ہو گئی۔ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے، نفٹی بھی سرخ رنگ میں پھسل کر 26263.60 تک پہنچ گیا۔ تاہم، ٹریڈنگ کے پہلے 20 منٹ کے بعد، خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی پوزیشن میں بہتری آئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی صبح 10 بجے 6.95 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 26321.60 پر کاروبار کر رہا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو سینسیکس 573.41 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 85762.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہواتھا۔ نفٹی 182 پوائنٹس یعنی 0.70 فیصد بڑھ کر 26328.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد