
تاریخ کے آئینے میں یکم فروری: 14 برسوں کی جلاوطنی کے بعد آیت اللہ خمینی ایران واپس آئے
آیت اللہ خمینی ایران سے 14 سال کی جلاوطنی (زیادہ تر وقت عراق اور فرانس میں تھے) کے بعد یکم فروری 1979 کو تہران پہنچے، جہاں لاکھوں حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مہرآباد ہوائی اڈے پر آمد کے بعد وہ بہشت زہرا قبرستان گئے اور جہاں انہوں نے انقلاب کے دوران مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آمد کو ایران میں اہم تاریخی واقعے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
جلاوطنی سے واپسی کے بعد انہوں نے اس وقت کی شاپور بختیار حکومت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلامی انقلاب کی قیادت سنبھالی۔ یہ واقعہ 1979 کے اسلامی انقلاب میں فیصلہ کن موڑ بنا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ شاہ کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کو نہیں مانتے اور اپنی حکومت بنائیں گے۔ اس کے کچھ ہی دنوں بعد 1979 کے ایرانی انقلاب کے ذریعے شاہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا اور ایران ایک اسلامی جمہوریہ بن گیا۔ 1989 میں آیت اللہ خمینی کا انتقال ہو گیا۔
دیگر اہم واقعات:
1790 - نیویارک شہر میں پہلی بار ’سپریم کورٹ آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس‘ کا انعقاد۔
1793 - فرانس نے ’یونائیٹڈ کنگڈم‘ اور نیدرلینڈ پر جنگ کا اعلان کیا۔
1797 - لارڈ کارنوالس نے بنگال کے گورنر جنرل کے عہدے کا حلف لیا۔
1814 - فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے سے تقریباً 1,200 لوگوں کی موت۔
1827 - کلکتہ بنگال کلب کا قیام۔
1835 - ایسٹ انڈیا کمپنی نے دارجلنگ کو سکم سے پٹے (لیز) پر لیا۔
-ماریشس میں ’غلامی کی رسم‘ کا خاتمہ۔
1854 - مجاہد آزادی عباس طیب جی کی پیدائش ہوئی۔
1855 - ایسٹ انڈیا ریلوے کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔
1881 - دہلی کے سب سے پرانے کالج سینٹ اسٹیفن کالج کا قیام۔
1882 - ہمالیائی علاقوں کی دریافت کرنے والے پہلے ہندوستانی نین سنگھ راوت کا انتقال ہوا۔
1884 - ڈاک بیمہ اسکیم نافذ ہوئی۔
- ’آکسفورڈ انگلش ڈکشنری‘ کا پہلا والیوم ’اے ٹو آنٹ‘ کی اشاعت۔
1908 - پرتگال کے بادشاہ کارلاس اول اور ولی عہد لوئس فلپ کا لزبن میں قتل ہوا اور مینوئل دوم حکمراں بنے۔
1922 - مہاتما گاندھی نے عدم تعاون کی تحریک تیز کرنے کی جانکاری ہندوستان کے وائسرائے کو دی۔
1924 - یو ایس ایس آر نے یونائیٹڈ کنگڈم کو تسلیم کیا۔
-برطانیہ نے سوویت یونین کو تسلیم کیا۔
1953 - نیدرلینڈ، بیلجیم، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں آئی سیلاب سے 2500 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی جس میں صرف نیدرلینڈ میں ہی 1836 لوگ مارے گئے۔
1956 - جنوبی افریقہ نے سوویت یونین کے قونصل خانے کے ملازمین کو واپس بلانے کی مانگ کی۔
1956 - ہندوستانی فلمی اداکار برہمانندم کی پیدائش ہوئی۔
1957 - فلم اداکار جیکی شراف (جے کشن شراف) کی پیدائش ہوئی۔
1958 - مصر اور شام کو ’یونائیٹڈ عرب ریپبلک‘ میں ملا دیا گیا، جو کہ 1961 تک بنا رہا۔
1964 - ہندوستان میں ’یونٹ ٹرسٹ‘ کا قیام ہوا۔
1969 - ہندوستانی ریاست آسام کے 15ویں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی پیدائش ہوئی۔
1971 - کرکٹر اجے جڈیجہ کی پیدائش ہوئی۔
1971 - انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں عبدالخالق کی پیدائش ہوئی۔
1972 - ’انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا‘ کی تشکیل۔
1974 - ساو پالو، برازیل میں 25 منزلہ بینک کی عمارت میں آگ سے 227 لوگوں کی موت ہو گئی۔
- کوالالمپور کو وفاقی علاقہ قرار دیا گیا۔
1976 - راشٹریہ سنواد سمیتی (قومی خبر رساں ایجنسی) سماچار کی تشکیل ہوئی۔
1977 - ’ہندوستانی کوسٹ گارڈ‘ کی تشکیل۔
- ہندوستان کے پہلے قومی ریل میوزیم، دہلی کا قیام۔
1985 - محمد اظہر الدین نے کانپور میں سنچری بنا کر مسلسل تین ٹیسٹ میں سنچری کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
1991 - افغانستان اور پاکستان میں زلزلے سے تقریباً 1200 لوگوں کی موت۔
1992 - بھوپال کے چیف جسٹس نے ’یونین کاربائیڈ‘ کے سابق سی ای او وارن اینڈرسن کو مفرور قرار دیا۔ (بھوپال گیس سانحہ)
1992 - مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی کو نیا نام ’قومی راجدھانی خطہ دہلی‘ (نیشنل کیپیٹل ریجن دہلی) دیا گیا۔
1994 - جوس انالا لیسو اقوام متحدہ انسانی حقوق کے پہلے ہائی کمشنر مقرر۔
1998 - پیٹر کورڈا نے مارسیلو ریوس کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا خطاب جیتا۔
2002 - امریکی صحافی ڈینیئل پرل کا دہشت گردوں نے سر قلم کر کے قتل کیا۔
2003 - خلا سے واپس لوٹتے وقت ہوئے ’کولمبیا طیارہ حادثے‘ میں ہندوستان کی کلپنا چاولہ سمیت سات خلابازوں کی موت۔
2003 - ایک ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز اور خلائی شٹل مشن اسپیشلسٹ کلپنا چاولہ کا انتقال ہوا۔
2004 - سعودی عرب میں حج کے دوران مچی بھگدڑ میں 251 لوگوں کی موت اور 244 زخمی۔
2005 - نیپال کے بادشاہ گیانیندر نے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کو ہٹا کر تین سال کے لیے تمام ایگزیکٹو اختیارات اپنے پاس لیے۔
2006 - ریاستہائے متحدہ امریکہ نے دس سالہ ’امریکی مسابقتی منصوبے‘ کا اعلان کیا۔
2007 - افکو نے اردن کی کمپنی جے پی ایم کے ساتھ مشترکہ منصوبہ قائم کرنے کا فیصلہ لیا۔
2009 - چار ملکوں کے ’پنجاب گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ‘ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 0-2 سے ہرایا۔
- میلبورن، آسٹریلیا میں ہندوستان کے مہیش بھوپتی اور ثانیہ مرزا کی جوڑی نے پہلی بار مکسڈ ڈبل کا خطاب جیتا۔
2012 - مصر کے پورٹ سعید میں فٹ بال میچ کے دوران برپا فساد میں 74 لوگ مارے گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن