
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س):۔
راجیہ سبھا کی رکن اور انفوسس فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن سدھا مورتی نے لوگوں کو آن لائن گردش کرنے والے جعلی ویڈیوز کے بارے میں خبردار کیا جس میں مالیاتی اسکیموں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ان کی شناخت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیپ فیک ویڈیوز ہیں جو ان کی جانکاری یا رضامندی کے بغیر بنائی گئی ہیں۔
سدھا مورتی نے ایکس پر لوگوں کواے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے پوسٹ کیا جو ان کی مالیاتی سرمایہ کاری کی اسکیموں کی توثیق کرنے والی جھوٹی تصویر کشی کرتی ہیں۔ اپنے بیان میں، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی سرمایہ کاری کی توثیق نہیں کی اور آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز مکمل طور پر جھوٹی ہیں۔
سدھا مورتی نے اپنی تصویر کے غلط استعمال پر افسوس کا اظہار کیا۔ واضح طور پر کہا، ایک اصول کے طور پر، میں کبھی بھی سرمایہ کاری یا کسی مالیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بات نہیں کرتی۔ میں ہمیشہ کام، ہندوستانی ثقافت، خواتین اور تعلیم کے بارے میں بات کرتی ہوں۔ میں کبھی پیسہ لگانے اور منافع حاصل کرنے کے بارے میں بات نہیں کرتی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ