ورون دھون کا ٹرولز کو کرارا جواب
جیسے ہی ورون دھون کا فلم بارڈر 2 کا گانا گھر کب آوگے… گاتے ہوئے ایک کلپ وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔ کچھ صارفین نے ان کے تاثرات کا مذاق اڑایا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ورون فلم کو برباد کر دیں گے۔ جاری ٹرولنگ کے درمیان ورون نے جواب
ورون دھون کا ٹرولز کو کرارا جواب


جیسے ہی ورون دھون کا فلم بارڈر 2 کا گانا گھر کب آوگے… گاتے ہوئے ایک کلپ وائرل ہوا، سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب آگیا۔ کچھ صارفین نے ان کے تاثرات کا مذاق اڑایا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ورون فلم کو برباد کر دیں گے۔ جاری ٹرولنگ کے درمیان ورون نے جواب دیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، میرا ماننا ہے کہ آپ کو باہر کا شور بند کرنا چاہیے اور اپنے کام کو آپ کے لیے بولنے دینا چاہیے۔ یہ چیزیں ہوتی ہیں، میں ان کے لیے کام نہیں کرتا، میں جس کام کے لیے کام کرتا ہوں، اس کے نتائج جمعہ کو معلوم ہوں گے۔ مجھے 'بارڈر 2' پر پورا بھروسہ ہے اور ہم نے بہت اچھی فلم بنائی ہے۔

جب ٹرولنگ بڑھی تو فلم انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات ورون کی حمایت میں سامنے آئیں۔ اداکار سنیل شیٹی نے ٹرولز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی محنت کا مذاق اڑانا سب سے آسان کام ہے۔ فلم کی پروڈیوسر ندھی دتہ نے بھی واضح طور پر کہا کہ ورون کا کردار فلم کی جان ہے اور جو لوگ آج ہنس رہے ہیں وہی اس کی ریلیز کے بعد سینما گھروں میں تالیاں بجا رہے ہوں گے۔

ورون دھون 'بارڈر 2' میں میجر ہوشیار سنگھ داہیا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول ایک بار پھر طاقتور کردار میں نظر آئیں گے۔ دلجیت دوسانجھ کا جوش اور آہان شیٹی کی موجودگی فلم کو خاص بناتی ہے۔ مزید یہ کہ سنیل شیٹی نے جو وراثت شروع کی تھی اسے اب ان کا بیٹا آہان آگے بڑھائے گا۔ یہ فلم 23 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ہندوسھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande