
گلوکار انوپ جلوٹا نے مشہورموسیقار اے آر رحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رحمان کے اندازے سے متفق نہیں ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں جلوٹا نے رحمان کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا۔
انوپ جلوٹا نے کہا کہ موسیقار اے آر رحمان اصل میں ہندو تھے۔ بعد ازاں اس نے اسلام قبول کیا اور بڑے پیمانے پر کام کیا، شہرت کمائی اور لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ اگر اسے لگتا ہے کہ اسے ہمارے ملک میں فلموں میں کام نہیں مل رہا ہے کیونکہ وہ مسلمان ہے تو اسے دوبارہ ہندو مذہب اختیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'رحمان کو اس بارے میں اعتماد ہونا چاہیے کہ آیا وہ کنورٹ کرنے کے بعد فلمیں حاصل کر پائیں گے یا نہیں، اگر ایسا ہے تو وہ خود اس کا جواب تلاش کر لیں گے۔'
ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر رحمان نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں اقتدار میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد فیصلے ایسے لوگ کر رہے ہیں جو تخلیقی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اس معاملے کا فرقہ وارانہ زاویہ ہو سکتا ہے۔ رحمان نے وضاحت کی کہ وہ اصل میں ایک پروجیکٹ کے لیے بک کیے گئے تھے، لیکن بعد میں ان کی جگہ پانچ دیگر موسیقاروں کو کام دے دیا گیا۔ رحمان کے اس بیان نے فلم اور میوزک انڈسٹری میں بحث چھیڑ دی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی