
امپھال، 2 جنوری (ہ س): سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو امپھال مشرقی ضلع کے تھوبل ڈیم پولیس اسٹیشن کے تحت مونگلیم گاؤں کے علاقے کے قریب ایک محفوظ مقام پر 27 دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا دیا۔ حکام کی جانب سے آج فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ بم مذکورہ علاقے سے برآمد کیے گئے اور حفاظتی معیارات کے مطابق انہیں تباہ کر دیا گیا۔
اسی دن سیکورٹی فورسز نے ٹیکچم منی میتی عرف جیکب (51) کو گرفتار کیا، جو ممنوعہ کنگلی یاول کنا لوپ (کے وائی کے ایل) کا ایک سرگرم کیڈر ہے۔ وہ تھوبل ضلع کے وانگجنگ وانگکھی کا رہنے والا ہے اور اس وقت امپھال مشرقی ضلع کے لین نمبر 5 کے وانگکھی ننگتھم پکھری میپال میں رہ رہا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک ایچ پی کی بورڈ، ایک موبائل ہینڈ سیٹ اور ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے۔
ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے ایرل بنگ پولیس اسٹیشن کے تحت لانگڈم نونگجینگبی علاقے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔ برآمد ہونے والے سامان میں ایک دیسی ساختہ .32 پستول مع میگزین، ایک 12 بور کی ایس بی بی ایل گن، ایک رائفل، دو عدد 36 ہینڈ گرنیڈ، مختلف کیلیبر کے 135 راؤنڈ کارتوس، دو لاتھوڈ گولے، چار پومپی گولے، چھ میگزینز، تین ڈیٹونیٹر،چار7.62
ایم ایم کلپس، ایک ٹیوب لانچر اور دو باوفینگ وائرلیس ریڈیو سیٹ شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں علاقے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے جاری رہیں گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی