
اورنگ آباد ، 2 جنوری(ہ س)۔
آج 2 جنوری کی صبح تقریباً 3 بجے مالیواڑا ٹول
ناکہ کے قریب سمردھی مہامارگ پر ایک اور سنگین حادثہ پیش آیا ہے۔جس میں ایک نجی ٹریولس
بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا، جس کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں
ایک مسافر جھلس کر ہلاک ہو گیا جبکہ باقی مسافر بروقت نکلنے کے باعث محفوظ رہے۔
حکام کے
مطابق سائرام ٹریولس کی بھارت بینز بس (ایم ایچ 19 سی ایکس 3015) ممبئی کی طرف
رواں تھی۔ مالی واڑا ٹول ناکہ سے 15 تا 16 کلومیٹر کے فاصلے پر، سمردھی مہامارگ
نمبر 463 پر، بس نے آگے چل رہے ٹرک (سی جی 04 ایم 8711) کو شدید ٹکر مار دی، جس کے
فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع
ملتے ہی چیف فائر آفیسر اشوک کھانڈیکر کی قیادت میں پدم پورہ اور کنچن واڑی فائر
بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے اور مسافروں کو نکالنے کی کارروائی
انجام دی۔ بس میں سوار کل 32 افراد میں سے 31 کو بحفاظت باہر نکالا گیا، تاہم ایک
مسافر جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد کچھ وقت کیلئے شاہراہ پر آمدورفت متاثر
رہی۔
مہلوک
مسافر کی شناخت امول سریش شیلکر (عمر 38 سال، کھامگاؤں، ضلع بلڈھانہ) کے طور پر ہوئی
ہے۔ پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے