سرینگر میں آگ سے جزوی طور پر مکان تباہ
سرینگر،02 جنوری (ہ س): حکام نے بتایا کہ گلاب کالونی بٹاملو میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی رہائشیوں اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کی مدد سے
سرینگر میں آگ سے جزوی طور پر مکان تباہ


سرینگر،02 جنوری (ہ س): حکام نے بتایا کہ گلاب کالونی بٹاملو میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی رہائشیوں اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا اور اسے قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں مکان کی چھت اور دوسری منزل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم اصل وجہ جاننے کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande