
مہاکالی
کیوز روڈ کے گودام پر چھاپہ، مصنوعی دودھ، خالی پیکٹ اور مشینری ضبط
ممبئی
، 2 جنوری(ہ س)۔
ممبئی کے اندھیری علاقے میں پولیس نے ملاوٹ
شدہ دودھ تیار کرنے والے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے، جہاں سے 7 افراد کو
گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ افراد مشہور دودھ برانڈز کے نام استعمال کر کے
صارفین کو جعلی دودھ فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کارروائی مہاکالی کیوز روڈ پر
واقع ایک گودام میں انجام دی گئی۔
ویروسا
پولیس اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ ٹیم نے چھاپے کے دوران 1,000 لیٹر
مصنوعی دودھ، 2,000 خالی برانڈیڈ دودھ پیکٹ، پیکٹ سیل کرنے کی مشینری اور 50,000
روپے نقد ضبط کیے۔
تحقیقات
میں انکشاف ہوا کہ ملزمان سیل بند دودھ کے پیکٹوں سے سرنج کے ذریعے دودھ نکالتے،
اسے پانی کے ساتھ ملا کر دوبارہ انہی پیکٹوں میں بھر دیتے تھے اور پھر انہیں فروخت
کیلئے مارکیٹ میں بھیجنے کی تیاری کرتے تھے۔ اس طریقے سے امول اور گوکل جیسے معروف
برانڈز کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس
کے مطابق امول تازہ، امول گولڈ، امول اے ٹو، گوکل ساتوک اور گوکل کلاسک جیسے
برانڈز کے خالی پیکٹوں میں اصل دودھ ڈال کر اس میں پانی ملایا جاتا تھا تاکہ مقدار
بڑھائی جا سکے۔ اس پورے معاملے میں مزید ملزمان کے ملوث ہونے کے امکانات کے پیش
نظر تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے