دھورندھر نے باکس آفس پر پھر بازی ماری
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کئی نئی فلموں نے باکس آفس پردستک دی ، جس سے شائقین اور فلمی دنیا، دونوں کو بہت امیدیں تھیں۔حالانکہ ریلیز کے بعدحالات کچھ اور ہی نظر آ رہے ہیں۔ عامر خان کے پروڈکشن میں بنی ’ہیپی پٹیل‘ جہاں شائقین کو ہنسانے میں ناکام رہی، و
Dhurandhar-wins-the-box-office-again


نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کئی نئی فلموں نے باکس آفس پردستک دی ، جس سے شائقین اور فلمی دنیا، دونوں کو بہت امیدیں تھیں۔حالانکہ ریلیز کے بعدحالات کچھ اور ہی نظر آ رہے ہیں۔ عامر خان کے پروڈکشن میں بنی ’ہیپی پٹیل‘ جہاں شائقین کو ہنسانے میں ناکام رہی، وہیںکہ پلکیت سمراٹ اور ورون شرما کی ’راہو- کیتو‘ بھی باکس آفس پر کوئی خاص اثر ڈالنے میں ناکام رہی۔ اس کے برعکس، رنویر سنگھ کی ”دھورندھر“ نے اپنی ریلیز کے 45ویں دن بھی اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھتے ہوئے نئی فلموں کو پوری طرح پیچھے چھوڑ دیا۔

باکس آفس کی رپورٹس کے مطابق، ویر داس اسٹارر ’ہیپی پٹیل‘ نے 1.25 کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کی تھی۔دوسرے دن فلم نے 1.60 کروڑ اور تیسرے دن 1.50 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح تین دنوں میں فلم کی کل کمائی صرف 4.35 کروڑ روپے تک پہنچ سکی ۔ دوسری طرف ’راہو-کیتو‘ بھی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔ فلم نے پہلے دن ایک کروڑ روپے، دوسرے دن 1.65 کروڑ روپے اور تیسرے دن 1.75 کروڑ روپے کی کمائی کی، جس کے بعد اس کا کل کلیکشن 4.40 کروڑ روپے رہا۔

جہاں نئی ریلیز ہوئی فلمیں جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں،وہیں ’دھورندھر‘ کا دبدبہ اب بھی قائم ہے ۔ 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے 19 جنوری یعنی 45ویں دن تک مجموعی طور پر 3.75 کروڑ روپے کمائے اور اس کا کل کلیکشن 825.10 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پربھاس کی کافی سرخیوں میں رہی فلم ’دی راجہ صاب‘ بھی رنویر سنگھ کی اس فلم کے سامنے کمزور پڑتی نظر آرہی ہے۔ ریلیز کے 10ویں دن فلم نے صرف 2.50 کروڑ روپے کمائے جس کے بعد اس کا کل بزنس 139.25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande