منی پور میں افیون کی 306 ایکڑ غیر قانونی کاشت کو تباہ کیا گیا
کانگپوکپی (منی پور)، 18 جنوری (ہ س)۔ ضلع کانگ پوکپی کے سیکول تھانہ علاقے کے تحت مختلف مقامات پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے خصوصی آپریشن کے دوران 306 ایکڑ افیون کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کر دیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ یہ آپریشن سیک
منی پور میں افیون کی 306 ایکڑ غیر قانونی کاشت کو تباہ کیا گیا


کانگپوکپی (منی پور)، 18 جنوری (ہ س)۔ ضلع کانگ پوکپی کے سیکول تھانہ علاقے کے تحت مختلف مقامات پر ایک ہفتے تک جاری رہنے والے خصوصی آپریشن کے دوران 306 ایکڑ افیون کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کر دیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ یہ آپریشن سیکورٹی فورسز، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور محکمہ جنگلات کی ایک مشترکہ ٹیم نے 12 جنوری سے 17 جنوری تک کیا تھا۔ اس آپریشن کا مقصد ضلع میں افیون کی غیر قانونی کاشت کو روکنا اور منشیات کے نیٹ ورک میں خلل ڈالنا تھا۔

کاروائی کے دوران افیون کی کاشت سے منسلک 43 عارضی جھونپڑیوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے متعدد سپرے پمپ، پائپ، نمک، کیڑے مار ادویات اور جڑی بوٹی مار ادویات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ افیون کی غیر قانونی کاشت کے خلاف اس طرح کی مشترکہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ خطے کو منشیات سے پاک رکھا جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande