
لاتیہار، 18 جنوری (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے مہواڈانڑ پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت اورسا گھاٹی میں اتوار کو ایک رزرو بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جب کہ 25 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چھتیس گڑھ کے بلرام پور کے کچھ لوگوں نے بس بک کرائی تھی اور وہ ایک شادی کے لیے مہواڈانڑ بلاک کے لودھ گاو¿ں جا رہے تھے۔ بس کنٹرول کھو بیٹھی اور اورسا گھاٹی کے قریب ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس میں سوار تقریباً تمام مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے کی قیادت میں ایک انتظامی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور راحت اور بچاو¿ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو مقامی رہائشیوں کی ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سلسلے میں ایس ڈی ایم وپن کمار دوبے نے بتایا کہ حادثے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا اور ڈاکٹر ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری معلومات طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی شیئر کی جائیں گی۔
فی الحال انتظامیہ پورے معاملے کی نگرانی کر رہی ہے اور حادثے کے پیچھے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی