
دہرادون، 17 جنوری (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دورے پر دہرادون پہنچے۔ جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ (ریٹائرڈ) اور وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ان کا استقبال کیا۔ وہ یہاں راج پور روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ایک تنظیم کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ کی آمد کے موقع پر دارالحکومت دہرادون اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد