وزیر اعظم مودی نے ایم جی رام چندرن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پیغامات میں ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کی
PM-PAYS-TRIBUTE-TO-MGR-JAYANTI


نئی دہلی، 17 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی اور بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الگ الگ پیغامات میں ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کی کثیر جہتی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں ان کا کردار اہم رہا ہے ۔ انہوں نے تمل ثقافت کی عالمی پہچان میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کا تمل ناڈو کی ترقی میں رام چندرن کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے تمل ثقافت کو مقبول بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ہم اپنے معاشرے کے لئے ان کے نظریات کو پورا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں رہیں گے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande