
ہزاری باغ، 17 جنوری (ہ س)۔ بڑکاگاو¿ں کے برواڈیہ میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں تیتری دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ٹی پی سی کی ہائیوا گاڑی کی زد میں آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل کنبہ کے افراد اور مقامی باشندوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر بڑکاگاو¿ں کے قریب سڑک جام کردی۔
لوگ متوفی کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سڑک بلاک ہونے سے ٹریفک مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی کاہائیوا تیل بیچنے کے لیے بڑکاگاوں برواڈیہ آیا تھا اور تیل فروخت کرنے کے بعد واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
اسی دوران ہائیوا نے تیتری دیوی کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لوگوں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔
غور طلب ہے کہ این ٹی پی سی کی گاڑیوں ادھراس علاقے میں کئی افراد کی جان چلی گئی ہے۔ بڑکاگاو¿ں کے سماجی کارکن سونو عراقی نے کہا کہ این ٹی پی سی اس علاقے میں لوگوں کی موت کا سودا کررہی ہے اور ان کی جان لے رہی ہے۔ تادم تحریر سڑک جام کھلا نہیں تھا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد