
نئی دہلی، 16 جنوری (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی 17 اور 18 جنوری کو مغربی بنگال اور آسام کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ اس دورے کے دوران، وہ ریل، سڑک اور آبی گزرگاہوں سے متعلق 10,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو گوہاٹی اور ہاوڑہ کے درمیان چلے گی۔ وہ آسام میں کازی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب بھی انجام دیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، وزیر اعظم ہفتہ کو مغربی بنگال میں 3,250 کروڑ روپے کے کئی ریل اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ مالدہ ٹاو¿ن اسٹیشن سے ہاوڑہ-گوہاٹی (کامکھیا) وندے بھارت سلیپر ٹرین کو ورچوئلیطور پر ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ ٹرین طویل فاصلے کے سفر کو آرام دہ اور اقتصادی بنائے گی، جس سے تقریباً 2.5 گھنٹے کے سفری وقت کی بچت ہوگی۔
اگلے دن، اتوار کو، وزیر اعظم سنگور، ہگلی ضلع میں 830 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ بالاگڑھ میں ایک جدید پورٹ الیکٹرک کیٹاماران کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، جو اندرون ملک آبی نقل و حمل کو فروغ دے گا اور کولکاتہ کی سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرے گا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ