
نئی دہلی، 16 جنوری (ہ س)۔
عازمین حج کے رجسٹریشن کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔ وزارت اقلیتی امور نے واضح کیا ہے کہ مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
اقلیتی امور کی وزارت نے عازمین حج سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی حج بکنگ اور دیگر کاغذی کارروائی 25 جنوری 2026 تک مکمل کریں۔ عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے درست پاسپورٹ اپنے منتخب کردہ ایچ جی او (حج گروپ آرگنائزر) یا متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں اور نسخ پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کی تفصیلات درج کریں۔ وزارت نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ سے قبل اس بات کی تصدیق کریں کہ حج گروپ آرگنائزر حکومت کی طرف سے مجاز ہے اور اپنے کوٹہ اور رجسٹریشن کی حیثیت کو چیک کریں۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ 25 جنوری کے بعد مزید توسیع نہیں ہوگی۔ اس لیے حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنارجسٹریشن مکمل کریں تاکہ آخری لمحات کے رش اور تکنیکی مشکلات سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ