نیوزی لینڈ کا ایران میں سفارت خانہ بند ، سفارت کاروں کا انخلائ
آکلینڈ،16جنوری(ہ س)۔نیوزی لینڈ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ خراب سکیورٹی کی وجہ سے اس نے تہران میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا اور اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سفارتی عملہ راتوں رات کمرشل پروازوں کے
نیوزی لینڈ کا ایران میں سفارت خانہ بند ، سفارت کاروں کا انخلائ


آکلینڈ،16جنوری(ہ س)۔نیوزی لینڈ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ خراب سکیورٹی کی وجہ سے اس نے تہران میں اپنا سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر دیا اور اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سفارتی عملہ راتوں رات کمرشل پروازوں کے ذریعے بحفاظت ایران سے روانہ ہو گیا۔ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کی بنا پر تہران کے سفارت خانے کی کارروائیوں کو انقرہ، ترکی منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان نے کہا، ہم ایران کے ہر طرح کے سفر کے خلاف مسلسل مشورہ دے رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں موجود نیوزی لینڈ کے کسی بھی باشندے کو اب واپس روانہ ہو جانا چاہیے۔وزارتِ خارجہ نے کہا، ایران میں موجود نیوزی لینڈ کے باشندوں کو قونصلر معاونت دینے کے لیے اس کے پاس انتہائی محدود صلاحیت ہے۔وزارت کے ترجمان نے کہا، مواصلات کے شدید چیلنجز کے باعث لوگوں کے لیے ایران میں موجود اہلِ خانہ اور دوستوں سے رابطے میں رہنا مشکل ہو رہا تھا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے باشندوں کو مشورہ دیا کہ جب مکن ہو تو اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande