
مدھیہ پردیش میں سڑک کی ترقی کو ملے گی نئی جہت: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
بھوپال، 16 جنوری (ہ س)۔
مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ وزیر نتن گڈکری ہفتہ، 17 جنوری کو مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں 4,400 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت سے تعمیر شدہ اور تجویز کردہ 8 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس سلسلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ 181 کلومیٹر طویل یہ پروجیکٹ وسطی ہندوستان اور بندیل کھنڈ علاقے کی سڑک کنکٹوٹی کو مضبوطی فراہم کریں گے اور ریاست کے سڑک اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی سمت میں ایک اور تاریخی باب جڑے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کو مل رہے یہ پروجیکٹ علاقائی ترقی، صنعتی سرگرمیوں کی توسیع، آمد و رفت کی سہولت اور اقتصادی ترقی کو نئی رفتار فراہم کریں گے۔ ساتھ ہی روڈ سیفٹی کو فروغ دینے اور ماہر، تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی دستیابی یقینی بنانے کی سمت میں 3 جدید ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
رابطہ عامہ افسر ارون شرما نے جمعہ کو بتایا کہ ان پروجیکٹوں کے مکمل ہونے سے بھوپال- ودیشا- ساگر- راحت گڑھ- بیاورا سمیت اہم صنعتی، زرعی اور سیاحتی راستوں پر ٹریفک آسان ہوگا۔ فور لین توسیع سے جہاں سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی، وہیں ایندھن کی بچت، آلودگی میں کمی اور روڈ سیفٹی میں اضافہ یقینی ہوگا۔ کئی حصوں پر بلیک اسپاٹ اصلاح، انڈر پاس اور جیومیٹرک سدھار کیے گئے ہیں، جس سے حادثات کے خطرے میں کمی آئے گی۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی پہل کے تحت ودیشا اور ساگر اضلاع میں تجویز کردہ 3 ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر جدید تربیتی سہولیات سے لیس ہوں گے۔ آئی ڈی ٹی آر اور آر ڈی ٹی سی تصور پر تیار یہ مراکز محفوظ، نظم و ضبط اور ذمہ دار ڈرائیونگ کی حوصلہ افزائی کریں گے، جس سے سڑک حادثات میں کمی آئے گی۔ ان تینوں سینٹروں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن