ڈی سی کی پہلی جیت کے بعد لورا وولوارڈنے جیمیکی خوب تعریف کی
ممبئی، 15 جنوری (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی شریک ملکیت دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے اپنی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 مہم میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ دہلی کیپٹلس نے بدھ کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں یوپی واریئرز کو سات وکٹوں سے
Sports-Cricket-WPL-DC-Wolvaardt


ممبئی، 15 جنوری (ہ س)۔ جے ایس ڈبلیو اور جی ایم آر کی شریک ملکیت دہلی کیپٹلس (ڈی سی) نے اپنی ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 مہم میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ دہلی کیپٹلس نے بدھ کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں یوپی واریئرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیزن کے اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کر لیے۔

155 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس نے سات وکٹوں کے ساتھ ہدف حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جیت میں ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔ اوپنرز شیفالی ورما اور لیزیل لی نے ٹھوس آغاز فراہم کیا۔ شیفالی نے 32 گیندوں پر 36 رن بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے جبکہ لیزیل لی نے 44 گیندوں پر 67 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

درمیانی اوورز میں چند وکٹیں گرنے کے بعد میچ دلچسپ ہو گیا لیکن لورا وولوارڈٹ (25 ناٹ آو¿ٹ، 24 گیندوں) اور کپتان جمائمہ روڈریگس (21 رن، 14 گیندوں) نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس سے قبل دہلی کیپٹلس کے گیند بازوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوپی واریئرز کو 8 وکٹوں پر 154 رنز تک محدود کر دیا۔ مریزانے کپ نے 24 رن کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیفالی ورما نے 16 رن کے عوض 2 وکٹیں لے کر درمیانی اوورز میں رن ریٹ کو کنٹرول کیا۔

میچ کے بعدلورا وولوارڈ نے تناو¿ کے آخری اوورز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت راحت محسوس کر رہی ہوں، یقینی طور پر تناو¿ تھا، کیونکہ صورتحال پچھلے میچ کی طرح تھی۔ ایک موقع پر جیمی اور میں دوبارہ بیٹنگ کر رہے تھے اور کچھ پرانی یادیں واپس آگئیں، لیکن اس بار ہم میچ ختم کرنے میں کامیاب ہو ئے۔

پچ کی کنڈیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”یہ وکٹ کافی سست تھی، جس میں گیند مستحکم رفتار سے آرہی تھی اور بہت زیادہ ٹرن بھی تھا۔ پچھلی پچ میں کوئی ٹرن نہیں تھا اور گیند اچھی طرح آ رہی تھی، اس لیے یہ بالکل مختلف چیلنج تھا، شاید ہمیں پہلے تھوڑی زیادہ ذمہ داری لینا چاہیے تھی، لیکن آخر میں ہم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔“

لیزیل لی کی تعریف کرتے ہوئے وولوارڈٹ نے کہا، ”وہ لاجواب رہیں۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔ وہ آسٹریلیائی فرنچائزی کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ہے۔ ہم نے جنوبی افریقہ کے لیے بھی اچھی اوپننگ شراکت داری کی ہے، اس لیے ان کے ساتھ دوبارہ بیٹنگ کرنا بہت اچھا ہے۔“

کپتان جمائمہ روڈریگس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وولوارڈ نے کہا، ”جیمی بہترین رہی ہیں۔ وہ جانتی ہے کہ لوگوں سے کیسے جڑنا ہے اور ٹیم سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروانے کا ہنر انہیں اچھی طرح آتا ہے۔ نئی کپتان کی حیثیت سے ان پر بہت زیادہ ذمہ داری ہے، لیکن انہوں نے اسے بہت اچھی طرح نبھایا ہے اور وہ ٹیم کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ رہی ہیں۔“

دہلی کیپٹلس کا اگلا مقابلہ ہفتہ، 17 جنوری کو رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا اور وہ اپنی جیت کی رفتار کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande