جموں۔سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدو رفت جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدو رفت جاری جموں، 12 جنوری (ہ س)۔ موسمی حالات میں بہتری کے بعد پیر کے روز جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اہم شاہراہ پر نہ کہیں س
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ اور مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدو رفت جاری

جموں، 12 جنوری (ہ س)۔ موسمی حالات میں بہتری کے بعد پیر کے روز جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اہم شاہراہ پر نہ کہیں سست رفتاری دیکھی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی ٹریفک جام یا رکاوٹ کی اطلاع موصول ہوئی۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ موسم صاف ہونے کے باعث سڑک کی حالت بہتر رہی، جس کے نتیجے میں مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ضروری اشیائے صرف لے جانے والی گاڑیاں بھی بلا تعطل اپنی منزل کی جانب روانہ رہیں۔ دریں اثنا، جنوبی کشمیر کو پیر پنجال خطے سے جوڑنے والی مغل روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلی رہی، تاہم صبح کے اوقات میں مختلف مقامات پر کہرا پڑنے کے باعث گاڑیوں کی رفتار متاثر رہی۔ خاص طور پر بلند علاقوں میں سڑک پر پھسلن کی صورتحال دیکھی گئی۔

حکام نے مغل روڈ استعمال کرنے والے مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظر دونوں اہم راستوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی اور مسافروں کی سلامتی برقرار رکھی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande