امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور بنجامن نیتن یاھو کافون پر رابطہ
واشنگٹن،11جنوری(ہ س)۔ایک حساس وقت میں ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں ایران کی موجودہ صورت حال، شام اور غزہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور بنجامن نیتن یاھو کافون پر رابطہ


واشنگٹن،11جنوری(ہ س)۔ایک حساس وقت میں ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں ایران کی موجودہ صورت حال، شام اور غزہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ایران میں جاری احتجاجی مظاہروں کے علاوہ شام اور غزہ کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران میں گذشتہ کئی برسوں کے دوران سب سے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس بارہ روزہ جنگ ہوئی تھی جس کے دوران امریکہ نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔دوسری جانب غزہ میں نازک جنگ بندی اپنی پہلی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کسی پیش رفت کے بغیر تعطل کا شکار ہے۔ یہ جنگ بندی اکتوبر میں شروع ہوئی تھی۔ اس دوران اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔مزید یہ کہ آئندہ مرحلے میں شامل زیادہ پیچیدہ اقدامات پر بھی دونوں فریقین کے درمیان اختلافات بدستور برقرار ہیں۔

اسی ہفتے کے آغاز میں امریکہ کی ثالثی سے پیرس میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اسرائیل اور شام اس بات پر متفق ہوئے کہ سکیورٹی اور تجارتی امور پر رابطہ اور ہم آہنگی کے لیے ایک باضابطہ نظام قائم کیا جائے گا۔یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2025ءمیں عہدہ سنبھالنے کے بعد بنجمن نیتن یاھو پانچ مرتبہ امریکہ کا دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ریپبلکن صدر سے ملاقات کی۔ جبکہ صدر ٹرمپ نے خود سنہ اکتوبر میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande