اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے دو 'میزائلوں' کی اطلاع دی
غزہ،07ستمبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف داغے گئے دو میزائلوں کی اطلاع دی جن میں سے ایک روک لیا گیا۔فوج نے ایک بیان میں کہا، کچھ دیر پہلے نیٹیووٹ کے علاقے اور غزہ کی پٹی کی قریبی آبادیوں میں سائرن بجے جس کے بعد وسطی
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے دو 'میزائلوں' کی اطلاع دی


غزہ،07ستمبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی طرف داغے گئے دو میزائلوں کی اطلاع دی جن میں سے ایک روک لیا گیا۔فوج نے ایک بیان میں کہا، کچھ دیر پہلے نیٹیووٹ کے علاقے اور غزہ کی پٹی کی قریبی آبادیوں میں سائرن بجے جس کے بعد وسطی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے دو میزائلوں کی نشاندہی کی گئی۔ ایک پروجیکٹائل روک لیا گیا اور دوسرا کھلے علاقے میں گرا تھا۔کئی مہینوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ غزہ سے حملوں میں نیٹیووٹ قصبے کو خطرہ لاحق ہوا جو فلسطینی سرزمین سے 10 کلومیٹر (چھ میل) کے فاصلے پر تقریباً 50,000 نفوس پر مشتمل علاقہ ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب اسرائیل نے علاقے کے سب سے بڑے شہری مرکز غزہ شہر کے ارد گرد اپنی کارروائیاں تیز کر دیں۔ فوج نے کہا ہے کہ وہ حماس کو شکست دینے اور سات اکتوبر 2023 کے حملے میں قیدی بنائے گئے افراد کو رہا کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عینی شاہدین اور اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ ہفتے کے روز فوج کے ایک حملے میں شہر میں ایک بلند و بالا عمارت مسمار ہو گئی جو دو دنوں میں دوسرا حملہ تھا۔ اور فوج نے مغربی محلوں پر ہزاروں کتابچے گرائے جن میں رہائشیوں سے علاقے سے انخلاءکا مطالبہ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande