عید میلاد النبیؐ پر کٹیہار میں عظیم الشان جلوس، سیکورٹی کے سخت انتظاماتکٹیہار، 05 ستمبر (ہ س)۔ ضلع میں جمعہ کے روزعید میلاد النبیؐ کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹر میں عظیم الشان جلوس نکالاگیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شامل لوگوں نے عمدہ لباس زیب تن کیے ہوئے تھے اور ہاتھوں میں اسلامی جھنڈا لئے ہوئے تھے۔جلوس کی رونق بڑھانے میں چھوٹے بچوں کی شرکت سب سے زیادہ پرکشش تھی۔ صبح کی دھوپ کے باوجود جلوس میں شامل لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ تہوار کے دوران امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ کی ایک ٹیم کو تعینات کیا تھا۔سیکورٹی کے لیے چوراہوں پر پولیس اور سماجی تنظیم کی جانب سے لوگ تعینات رہے ، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس گشت بھی کی گئی۔جلوس میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبیؐ کا تہوار پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ کے یوم ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ مساجد میں جمع ہوتے ہیں اور نمازیں ادا کرتے ہیں اور قرآن پاک کی تلاوت سے اللہ کی رحمتوں کی بارش ہوتی ہے۔لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی خوشیاں بانٹیں اور ایک دوسرے کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر ضلع میں خوشگوار ماحول رہا اور لوگوں نے بھائی چارے کا پیغام دیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan