اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ میچ دیکھنا سستا ہوگا
نئی دہلی، 04 ستمبر (ہ س)۔
آئی پی ایل کے ٹکٹوں پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) دیکھنا اور بھی مہنگا ہو جائے گا۔
آئی پی ایل کے ٹکٹوں پر لاگو جی ایس ٹی کی شرح 28 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کے بعد، 1000 روپے کی بنیادی قیمت والے ٹکٹ کی قیمت اب 1280 روپے کے بجائے 1400 روپے ہو جائے گی۔ تاہم نئے نظرثانی شدہ جی ایس ٹی نظام کے تحت بین الاقوامی کرکٹ میچ دیکھنا سستا ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل کی طرح بھارت میں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کے ٹکٹوں پر بھی 28 فیصد جی ایس ٹی لگایا جاتا تھا لیکن اب اس ٹیکس سلیب کو ختم کر دیا گیا ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے مطابق، 'آئی پی ایل جیسے کھیلوں کے مقابلوں' پر 40 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے، لیکن یہ شرح 'معروف کھیلوں کے مقابلوں میں داخلے' پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔ یہ وہ زمرہ ہے جس میں ٹکٹ کی قیمت 500 روپے سے زیادہ ہونے پر 18% جی ایس ٹی لگایا جاتا ہے۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی 22 ستمبر سے نافذ العمل ہو گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ