جموں و کشمیر میں تمام امتحانات وقت پر ہوں گے: وزیر تعلیم سکینہ ایتو
سرینگر، 18 ستمبر (ہ س): وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام امتحانات وقت پر اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت طلباء کو درپیش تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر رہ
سکینہ ایتو


سرینگر، 18 ستمبر (ہ س): وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام امتحانات وقت پر اور تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت طلباء کو درپیش تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر رہی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ طلباء کی پڑھائی بری طرح متاثر ہوئی، ابتدا میں جموں و کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال، ہیٹ ویو اور پھر سیلاب جیسی صورتحال کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں خطوں میں کچھ اسکول حالیہ سیلاب اور قدرتی آفات سے متاثر ہوئے اور نقصان پہنچا۔ ’لیکن جہاں تک امتحانات کا تعلق ہے، میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اس سال مختلف حالات کی وجہ سے طلباء کو درپیش تعلیمی نقصان کی تلافی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر رہا ہے۔ پچھلے سال ہم نے مارچ سے نومبر دسمبر تک تعلیمی سیشن کو تبدیل کیا، یہ ایک بڑا چیلنج تھا اور اب ہم نے اسے کافی حد تک ہموار کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande