نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ہریانہ اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ساتھ مل کر بدھ کی شام غازی آباد کے ٹیکنو سٹی علاقے میں ایک انکاؤنٹر کے بعد دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران روہت گودارا گولڈی برار گینگ سے وابستہ دو سرگرم مجرم گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رویندر اور ارون کے طور پر ہوئی ہے جو ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ دونوں ملزمان بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بریلی میں گھر کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعہ میں براہ راست ملوث تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد