دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم مودی کو ان کے 75 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد دی، ’سیوا پکھواڑا‘ میں شرکت کی اپیل کی
بھونیشور، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھگوان سری جگناتھ سے ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔ پردھان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے
Pradhan condemned derogatory remarks on late mother of PM


بھونیشور، 17 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھگوان سری جگناتھ سے ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔

پردھان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس پس منظر سے وزیر اعظم مودی نے ملک کی قیادت سنبھالی اورملک کے وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا وہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قیادت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 11 برسوں میں غریبوں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور قبائلی سماج کو مرکز میں رکھ کر فلاحی طرز حکمرانی کے نظام کی ایک نئی شروعات کی گئی ہے۔

پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی 17 ستمبر سے 2 اکتوبر (گاندھی جینتی) تک 'سیوا پکھواڑا' کا اہتمام کر رہی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس پندرہ دن کے دوران صفائی، شجرکاری، صحت، تعلیم اور غذائیت جیسے شعبوں میں اپنا تعاون دیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت 75 لاکھ پودے لگانے، ’وکل فار لوکل‘ کو فروغ دینے اور دیہی معیشت کو مضبوط کرنے کی کوششیں وزیر اعظم کے لیے سالگرہ کا حقیقی تحفہ ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande