ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں زنگ آلود مارٹر شیل برآمد۔
جموں, 17 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہیرا نگر سیکٹر کے علاقے بوبیہ میں ایک زنگ آلود مورٹر شیل برآمد ہوا، جسے ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے بتایا کہ مقامی افرا
Shell filw


جموں, 17 ستمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہیرا نگر سیکٹر کے علاقے بوبیہ میں ایک زنگ آلود مورٹر شیل برآمد ہوا، جسے ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔

حکام نے بتایا کہ مقامی افراد نے صبح سویرے کھلے میدان میں یہ مشکوک شیل دیکھا اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی بم ناکارہ بنانے والی خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ماہرین کی احتیاطی کارروائی کے تحت مورٹر شیل کو بغیر کسی جانی یا مالی نقصان کے ڈیفیوز کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande