نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔
قومی دارالحکومت میں کچرے کے تین پہاڑوں میں سے ایک بھلسوا لینڈ فل سائٹ پر 30 لاکھ میٹرک ٹن کچرا ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ جس سے اس کی اونچائی 15 میٹر کم ہو گئی ہے۔ پہلے کا 7.3 ملین میٹرک ٹن کچرا اب کم ہو کر 4.3 ملین میٹرک ٹن رہ گیا ہے۔ دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے بدھ کو سیوا پکھواڑا کے موقع پر مرکزی ہاو¿سنگ اور شہری ترقی کے وزیر منوہر لال کھٹر کے ساتھ بھلسوا لینڈ فل سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کوششوں سے دارالحکومت کو کچرے کے پہاڑوں سے نجات دلانے میں اہم کامیابی ملی ہے۔
اس تقریب میں دہلی حکومت کے شہری ترقی کے وزیر آشیش سود، ڈپٹی میئر جئے بھگوان یادو،ا سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ستیہ شرما اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
میئر نے کہا کہکوڑے کے پہاڑوں کو ختم کرنے کا عہد کیا گیا تھا اور اب بھلسوا لینڈ فل سائٹ کی اونچائی کو کم کرکے اس سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ روزانہ نئے کچرے کی آمد کے باوجود سائٹ پر کچرے کی مقدار کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضائع ہونے والے فضلے کو پاور پلانٹس، ٹائلوں کی تیاری اور لینڈ فل میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
شہری ترقیات کے وزیر آشیش سود نے کہا کہ دہلی کو صاف ستھری راجدھانی بنانے کا عزم تیزی سے حقیقت بن رہا ہے۔ شہر کے تینوں کوڑا کرکٹ کی جگہوں پر 50 فیصد سے زائد کچرے کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے اور مستقبل قریب میں اس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ یہ نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی کامیابی ہے بلکہ ماحولیاتی توازن کی بحالی کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دہلی حکومت کی ترجیح نہ صرف کوڑے کے پہاڑوں کو ختم کرنا ہے بلکہ دارالحکومت کو ایک ایسا شہر بنانا ہے جو تاریخی ورثے اور جدید ہندوستان کی امنگوں دونوں کو مجسم بناتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ