ای وی ایم بیلٹ پیپر ہوگا رنگین اور زیادہ واضح،بہار سے ہوگی شروعات
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ الیکشن کمیشن اب امیدواروں کی رنگین تصویریں اور سیریل نمبر بیلٹ پیپرز پر جلی حروف میں پرنٹ کرے گا تاکہ انہیں زیادہ پڑھنے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس کی شروعات بہار سے ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کا
ای وی ایم بیلٹ پیپر ہوگا رنگین اور زیادہ واضح،بہار سے ہوگی شروعات


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔

الیکشن کمیشن اب امیدواروں کی رنگین تصویریں اور سیریل نمبر بیلٹ پیپرز پر جلی حروف میں پرنٹ کرے گا تاکہ انہیں زیادہ پڑھنے کے قابل بنایا جا سکے۔ اس کی شروعات بہار سے ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ووٹروں کو سہولت فراہم کریں گی اور زیادہ شفافیت لائیں گی۔

نئے قوانین میں اب امیدواروں کی رنگین تصویریں شامل ہیں، اور نمبر بڑے، جلی حروف میں ہوں گے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اٹھائیس اصلاحاتی اقدامات کے مطابق ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ تمام امیدواروں کے نام اورنوٹا ایک ہی فونٹ میں اور بڑے سائز میں لکھے جائیں گے۔ بیلٹ پیپرز 70 جی ایس ایم پیپر پر چھاپے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے لیے خصوصی آر جی بیمعیار کے ساتھ گلابی کاغذ کا استعمال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande