علی گڑھ, 17 ستمبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت قانون کے نفاذ میں بھی دوہرے معیار پر عمل پیرا ہے جہاں کانوڑ یاترا پر پھول نچھاور کئے جارہے ہیں وہیں جلوس محمدی میں حضور اکرم سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرنے والے پوسٹر ہاتھوں میں لینے پر ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں جن پر لکھا تھا ''ہم محمد (ص) سے محبت کرتے ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار پارٹی کے قومی صدر ناظم الٰہی نے کیا وہ آج امیز اپارٹمنٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے مذید کہا کہ یہ رویہ ملک کی یکجہتی، سا لمیت اور تشخص کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایسے میں ہم خیال لوگوں کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے،انھوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملوں کے لئے پارٹی جلد ہی عدلیہ کارخ کریگی اور مظلومین کو انصاف دلا کر ہی دم لیگی۔ریاستی صدر احتشام علی نے کہا کہ یہ دوہرا معیار حکومت کی مشترکہ پالیسی کا حصہ ہے، جو ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان دراڑ پیدا کر رہا ہے۔ پرچم پارٹی آف انڈیا تمام ہم خیال لوگوں سے اس ناانصافی اور تقسیم کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کرتی ہے۔اس موقع پر تنظیم کو وسعت دیتے ہوئے درج ذیل تقرریاں کی گئیں۔ چنٹو بھیا کو ڈویژنل صدر، علی گڑھ مقرر کیا گیا۔ضیاء الرحمن کو ضلع صدر مقرر کیا گیااور آصف خان کو چھرا اسمبلی کا صدر مقرر کیا گیا۔اس موقع پر فیضان صدیقی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ