اے ایم یو پی ایچ ڈی اسکالر عاقب خورشید نے وائس چانسلر کو میمورنڈم پیش کیا
علی گڑھ، 17 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرز کی جانب سے عاقب خورشید نے آج وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ اسکالرنے پانچ سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے دوران چار تعلیمی سیشنوں
عاقب خورشید


علی گڑھ، 17 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالرز کی جانب سے عاقب خورشید نے آج وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریسرچ اسکالرنے پانچ سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کے دوران چار تعلیمی سیشنوں میں پانچ بار فیس ادا کی ہے۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب طلباء ایک سیشن (اپریل، مئی، یا جون) کے اختتام پر داخلہ حاصل کرتے ہیں اور انہیں اگلے سیشن کی فیس دو ماہ بعد ادا کرنی پڑتی ہے۔ریسرچ اسکالرس نے بتایا کہ پانچ گنا فیس ادا کرنے کے باوجود انہیں مولانا آزاد لائبریری سے کتابیں حاصل کرنے، وائی فائی استعمال کرنے، طبی سہولیات تک رسائی یا نئے شناختی کارڈ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔میمورنڈم میں وائس چانسلر سے درخواست کی گئی کہ پانچویں سال کی فیس ادا کرنے والوں کو بغیر کسی اضافی ادائیگی کے تمام یونیورسٹی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس سے ریسرچ اسکالرس کو ریلیف ملے گا اور بہتر صورتحال پیدا ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande