آئی ٹی آر فائل کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کے لیے مزید ایک دن کا وقت دیا ہے۔ محکمہ نے آج کا موقع ریٹرن فائل کرنے کا دیا ہے کیونکہ ٹیکس دہندگان نے ای فائلنگ پورٹل پر مسائل، خرابیوں اور سرور کے ٹائم آو¿ٹ کی ش
آئی ٹی آر فائل کرنے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کے لیے مزید ایک دن کا وقت دیا ہے۔ محکمہ نے آج کا موقع ریٹرن فائل کرنے کا دیا ہے کیونکہ ٹیکس دہندگان نے ای فائلنگ پورٹل پر مسائل، خرابیوں اور سرور کے ٹائم آو¿ٹ کی شکایت کی تھی۔

سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے منگل کو کہا کہ سال 2025-26 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 15 ستمبر کی گئی تھی۔ اب انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر سے بڑھا کر آج ایک دن مزید دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق، 15 ستمبر کی دیر شام تک، آئی ٹی آر داخل کرنے کی اصل آخری تاریخ، 7.3 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیے جا چکے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande