وزیر جاوید رانا نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کا جائزہ لیا
سرینگر, 15 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت میں وزیر جاوید احمد ڈار نے پیر کے روز رکن اسمبلی شنگس ایڈوکیٹ ریاض خان اور رکن اسمبلی عبدالمجید لارمئی کے ہمراہ قاضی گنڈ اور جل بی پورہ کا دورہ کرکے سری نگر جموں قومی شاہراہ کی سنگین صورتحال کا عملی جائزہ لی
MLA


سرینگر, 15 ستمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت میں وزیر جاوید احمد ڈار نے پیر کے روز رکن اسمبلی شنگس ایڈوکیٹ ریاض خان اور رکن اسمبلی عبدالمجید لارمئی کے ہمراہ قاضی گنڈ اور جل بی پورہ کا دورہ کرکے سری نگر جموں قومی شاہراہ کی سنگین صورتحال کا عملی جائزہ لیا ۔

یہ دورہ اس وقت عمل میں آیا جب کشمیر کی بڑی فروٹ منڈیوں کے تاجروں نے شاہراہ کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے، جس کے باعث سیب کی ٹرکوں کی وادی سے باہر مارکیٹوں تک نقل و حمل شدید متاثر ہو چکی ہے۔ اس مسئلے سے وادی کے لاکھوں کاشتکاروں کی معاشی حالت پر گہرا اثر پڑا ہے۔

وزہر اعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حکومت مسلسل تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پھلوں کی برآمدی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھاری بارشوں اور متواتر لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے سری نگر–جموں شاہراہ کی بندش حالیہ برسوں میں سب سے سنگین رخ اختیار کر چکی ہے۔ دن رات کی محنت کے باوجود مسلسل زمین کھسکنے کی وجہ سے روڈ کلیئرنس میں مشکلات درپیش ہیں۔

وزیراعلیٰ خود اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، متعدد اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں، کلیئرنس کے کام کو تیز کیا جا رہا ہے، ٹریفک کے انتظامات کو مؤثر بنایا جا رہا ہے، اور وادی کے عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande