انتظامیہ نے سنتھن کشتواڑ شاہراہ کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔
سرینگر, 15 ستمبر (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ نے پیر کو سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اہم پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ اب سنتھن ٹاپ کے راستے سے گذرنے والی تمام ہلکی اور بھاری گاڑیاں جن کے چھ پہیے یا اس سے زائد ہوں، صرف صبح 8 بجے سے
انتظامیہ نے سنتھن کشتواڑ شاہراہ کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔


سرینگر, 15 ستمبر (ہ س)۔

ضلع انتظامیہ نے پیر کو سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی کے حوالے سے اہم پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ اب سنتھن ٹاپ کے راستے سے گذرنے والی تمام ہلکی اور بھاری گاڑیاں جن کے چھ پہیے یا اس سے زائد ہوں، صرف صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک شاہراہ پر سفر کر سکیں گی۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوکرناگ پرنس کمار کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر لارنو کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ وقت کے بعد ڈکسم چیک پوسٹ سے کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

حکم میں عوام سے مؤدبانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں اور اپنے سفر کی منصوبہ بندی اس مقررہ وقت کے مطابق کریں تاکہ ٹریفک کا نظم و ضبط قائم رہے اور سفر میں آسانی فراہم ہو۔یہ اقدام سڑک کی حفاظت اور لینڈ سلائیڈز کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande