کانگ اوپن: ساتوک-چراغ کی جوڑی ہانگ کانگ اوپن ٹائٹل جیتنے سے محروم، پہلا گیم جیتنے کے باوجود جوڑی ہاری
نئی دہلی ،14ستمبر (ہ س )۔ ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی ہانگ کانگ اوپن سپر 500 ٹائٹل جیتنے سے محروم رہی۔ ساتوک-چراغ فائنل میں اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی جوڑی لیانگ وی کینگ اور چین کے وانگ چانگ سے ہار گئے۔
کانگ اوپن: ساتوک-چراغ کی جوڑی ہانگ کانگ اوپن ٹائٹل جیتنے سے محروم، پہلا گیم جیتنے کے باوجود جوڑی ہاری


نئی دہلی ،14ستمبر (ہ س )۔

ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی ہانگ کانگ اوپن سپر 500 ٹائٹل جیتنے سے محروم رہی۔ ساتوک-چراغ فائنل میں اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی جوڑی لیانگ وی کینگ اور چین کے وانگ چانگ سے ہار گئے۔ دنیا کی نویں نمبر کی ہندوستانی جوڑی جس نے گزشتہ ماہ عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، چھٹے نمبر کی چینی جوڑی سے 21-19، 14-21، 17-21 سے ہار گئی۔

ساتوک-چراغ نے لیانگ-چانگ کے خلاف پہلا گیم جیتا، لیکن اس کے بعد وہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے اور انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تھائی لینڈ اوپن جیتنے کے بعد ہندوستانی جوڑی 16 ماہ میں پہلی بار فائنل میں کھیل رہی تھی اور اس شکست کے ساتھ ہی سپر 500 فائنل میں اس جوڑی کا بہترین ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ ساتوک اور چراغ نے اس سے قبل اپنے چاروں سپر 500 فائنل میں خطاب جیتا تھا۔ اس سیزن میں چھ بار سیمی فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی جوڑی کی لیانگ اور وانگ کے خلاف 10 میچوں میں یہ ساتویں شکست ہے، جب کہ تین میں فتح حاصل کی ہے۔ ہندوستانی جوڑی نے اس چینی جوڑی کو پیرس میں ورلڈ چمپئن شپ کے دوران شکست دی تھی۔

ساتوک اور چراغ نے اچھی شروعات کی اور پہلا گیم جیتا لیکن اس رفتار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور فیصلہ کن گیم میں 2-11 سے پیچھے رہنے کے بعد ان کی شکست تقریباً یقینی تھی۔ ابتدائی کھیل میں دونوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ چراغ نے شروع میں زبردست اسمیش مار کر ہندوستانی جوڑی کو واپس لایا جو 0-2 سے پیچھے تھی۔ چراغ نے 10-10 کے اسکور پر ایک طاقتور اسمیش کے ساتھ وقفے تک ہندوستانی جوڑی کو 11-10 کی معمولی برتری دلائی۔

ہندوستانی جوڑی نے وقفے کے بعد جارحانہ موقف اختیار کیا اور لگاتار کئی طاقتور اسمیشز کے ساتھ 13-11 سے آگے بڑھ گئے۔ ساتوک کی شاٹ وانگ کے جسم کی طرف لگی اور پھر چراغ کی تیز سروس نے ہندوستانی جوڑی کو چار پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے میں مدد کی۔ چینی کھلاڑیوں نے نیٹ پر ہندوستانی کھلاڑیوں کی غلطی کا فائدہ اٹھایا اور لگاتار چار پوائنٹس کے ساتھ واپسی کی۔ چراغ نے لائن پر درستگی کرتے ہوئے پہلے گیم میں فتح کو یقینی بنایا۔

چینی جوڑی نے دوسرے گیم میں زبردست واپسی کی جس میں وانگ نے کورٹ کے پیچھے سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 8-2 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستانی جوڑی نے وانگ کی سروس میں غلطی اور لمبے شاٹ سے واپسی کی کوشش کی لیکن چینی جوڑی وقفے تک 11-6 کی مضبوط برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ہندوستانی جوڑی نے جلد ہی اسکور 12-14 کر دیا۔ تاہم اس کے بعد چینی جوڑی نے اگلے نو میں سے سات پوائنٹس حاصل کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔

فیصلہ کن گیم میں لیانگ اور وانگ نے شاندار آغاز کیا اور 5-0 کی برتری حاصل کی۔ ساتوک اور چراغ کو کھیل کے آغاز میں جدوجہد کرنا پڑی۔ چینی جوڑی نے جلد ہی 8-1 کی برتری حاصل کی اور پھر وقفے پر اپنی برتری کو 11-2 تک بڑھا دیا۔ ہندوستانی جوڑی نے اسکور کو 17-20 کرنے کے لئے تین میچ پوائنٹس بچائے لیکن پھر غلط ریٹرن کا ارتکاب کیا، کھیل، میچ اور ٹائٹل چینی جوڑی کی جھولی میں ڈال دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande