دوا نہیں، دوائیوں کے خالی کارٹن جلائے گئے: ڈاکٹر جینتو کمار
مغربی سنگھ بھوم، 13 ستمبر (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے جگناتھ پور سب ڈویژن ہیڈکوارٹر کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے احاطے میں ہفتہ کواس وقت ہلچل مچ گئی جب دوائیوں کے کئی آدھے جلے ہوئے کارٹن ملے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر چائباسہ سے بھیجی
Empty medicine cartons burnt, not medicine: Dr Jayanto Kumar


مغربی سنگھ بھوم، 13 ستمبر (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع کے جگناتھ پور سب ڈویژن ہیڈکوارٹر کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے احاطے میں ہفتہ کواس وقت ہلچل مچ گئی جب دوائیوں کے کئی آدھے جلے ہوئے کارٹن ملے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ضلع ہیڈ کوارٹر چائباسہ سے بھیجی گئی دوائیں طویل عرصے تک گودام میں رکھی رکھی ایکسپائر ہو گئیں اور معاملے کو دبانے کے لیے انہیں جلا دیا گیا۔ دوسری جانب کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے انچارج ڈاکٹر جینتو کمار نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صرف خالی کارٹن جلائے گئے ہیں، ادویات کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیاہے۔

اسپتال کے دورے کے دوران دیکھا گیا کہ احاطے میں 10 سے زائد کارٹن جلے ہوئے تھے جن میں سے کئی آدھے جل چکے تھے اور ان پر مہریں بھی تھیں۔ شبہ ہے کہ ان میں دوائیں بھی شامل تھیں جن میں سے بڑی تعداد کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔ اس واقعے نے سوال کھڑے کر دیے ہیں کہ مریضوں تک دوائیں وقت پر کیوں نہیں پہنچتی ہیں اور ان کی میعاد ختم ہونے تک انہیں گودام میں کیوں پڑا رہنے دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی، ہیلتھ انچارج کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو طول نہ دیا جائےکیونکہ یہ صرف خالی پیکنگ میٹریل تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande