
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ کان کنی کے شعبے سے متعلق اشیاء کے لئے نئی اشیا ءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرحیں اورسلیب کا ہاؤسنگ انڈسٹری اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ نئی قیمتوں کے تحت ماربل اور ٹراورٹائن اور گرینائٹ بلاکس پر اب 5 فیصد جی ایس ٹی لگے گا جبکہ پہلے یہ شرح 12 فیصد تھی۔
کانوں کی وزارت نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی سے ہاو¿سنگ سیکٹر کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ ہاؤسنگ انڈسٹری میں ماربل اور گرینائٹ کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ گرینائٹ اور ماربل کی کان کنی راجستھان، گجرات اور کرناٹک جیسی ریاستوں میں کی جاتی ہے۔ ریت اور چونے کی اینٹوں یا پتھر وں پر نقاشی کے کام پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے کم لاگت والے مکانات ، خاص طور پر دیہی علاقوں میںکی تعمیراتی لاگت کو مزید کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ ، کان کنی کی وزارت سے متعلق خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح کی سفارشات کے تناظر میں ملک کے اندر سامان کی کثیر موڈل نقل و حمل کی فراہمی کے لیے جی ایس ٹی کی شرحوں کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد (محدود کریڈٹ کے ساتھ) کرنے سے کان کنی اور معدنیات کی صنعت خاص طور پرکام لوہے کو فائدہ پہنچے گا، جس میں لمبی دوری کی نقل وحمل شامل ہے۔
مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن کی صدارت میں نئی دہلی میںاشیاءاور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 56ویں میٹنگ میں متوسط طبقے کو راحت فراہم کرنے اور جی ایس ٹی میں کاروبار کو آسان بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں تبدیلی کے حوالے سے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد