
ممبئی،
11 ستمبر (ہ س)نوی ممبئی کے سڈکو دفتر میں
کوآپریٹو سوسائٹیوں کے جوائنٹ رجسٹرار راہل رنگراو کامبلے کو اینٹی کرپشن بیورو
نے رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھ کوآپریٹو آفیسر گریڈ 2 دھنجی
دتاتریہ کالوکھے، پرسنل اسسٹنٹ کشور شنکر راؤ مورے اور چپراسی مہیش گنگارام کموتھکر
کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ یہ کارروائی کل شام اس وقت ہوئی جب چپراسی کو شکایت کنندہ
سے ساڑھے تین لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
اینٹی
کرپشن بیورو کے بیان کے مطابق شکایت کنندہ، جو نور سوسائٹی واشی سیکٹر 9 کا سکریٹری
ہے، نے الزام لگایا تھا کہ سوسائٹی کے الیکشن اور انتظامی معاملات کے فیصلے اپنے
حق میں کرانے کے لیے افسران نے پانچ لاکھ روپے رشوت مانگی تھی۔ بعد میں باہمی بات
چیت کے بعد یہ رقم ساڑھے تین لاکھ روپے پر طے پائی۔
تحقیقات
کے بعد 9 ستمبر کو اینٹی کرپشن بیورو نے منصوبہ بند کارروائی کی۔ الزام کے مطابق،
راہل کامبلے نے رشوت کی رقم وصول کرنے کے لیے اپنے چپراسی مہیش گنگارام کموتھکر
کو استعمال کیا، جو کل شام تقریباً 6:55 بجے شکایت کنندہ سے رقم لیتے ہوئے گرفتار
ہوا۔
یہ کاروائی
اینٹی کرپشن بیورو تھانے کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج پاٹل کی نگرانی اور ڈپٹی
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمراج سونکے کی قیادت میں پولیس انسپکٹر کرن کمار باغ کی ٹیم
نے انجام دی۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے