تاریخ کے آئینے میں 10 اگست : ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ وی وی گری کا یوم پیدائش10 اگست 1894 میں ہندوستان کے چوتھے صدر جمہوریہ وراہگیری وینکٹ گری کی پیدائش ہوئی تھی۔ وی وی گری 24 اگست 1969 سے 24 اگست 1974 تک ملک کے صدر جمہوریہ کے عہدے پر فائز رہے۔ اس سے پہلے وہ 13 مئی 1967 سے 3 مئی 1969 تک ہندوستان کے تیسرے نائب صدر جمہوریہ تھے۔ وہ واحد شخص ہیں جو آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ کر صدر جمہوریہ بنے۔ ایک فعال سیاست داں اور محنتی کارکن کے طور پر گری کی شراکت کو ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دیگر اہم واقعات:1659 - اورنگ زیب نے اپنے بھائی اور تخت کے دعویدار دارا شکوہ کو پھانسی دے دی۔1809 - ایکواڈور نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔1822 - شام میں تباہ کن زلزلے میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔1831 - کیریبین جزیرے کے گروپ بارباڈوس میں طوفان کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار افراد ہلاک ہوئے۔1894 - ہندوستان کے چوتھے صدر جمہوریہ وی وی گری پیدا ہوئے۔1916 - فلم اداکار پریم ادیب پیدا ہوئے۔1962 - اسپائیڈر مین پہلی بار مزاحیہ کتاب میں شائع ہوا۔1963 - خاتون ڈاکو سے سیاست داں بنیں اور مرزاپور سے رکن پارلیمنٹ رہی پھولن دیوی پیدا ہوئیں۔1966 - امریکہ نے چاند کی تصاویر لینے کے لیے ایک خلائی جہاز بھیجا۔1975 - جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پیدا ہوئے۔1977 - پرچم کے گانے 'وجے وشو ترنگا پیارا کے خالق شیام لال گپتا 'پرشاد کا انتقال ہوا۔1979 - سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایل وی-3 لانچ کی گئی۔1980 - ہندوستان کی پہلی خاتون موسیقار سرسوتی دیوی کا انتقال ہوا۔1986 - ہندوستان کے مشہور اسکواش کھلاڑی سورو گھوشال پیدا ہوئے۔1986 - ہندوستانی فوج کے 13ویں چیف آف آرمی اسٹاف ارون کمار شریدھر ویدیا کا انتقال ہوا۔2000 - سری لنکا میں سریماوو بھنڈارنائیکے نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا اور آر وکرمانائیکے نئے وزیر اعظم بنے۔2000- اس دن جنیوا میں حق خودارادیت پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔2001- روس کی امریکی میزائل سسٹم کی مشروط حمایت۔2004- اقوام متحدہ اور سوڈان کے درمیان دارفر ایکشن پلان پر دستخط ہوئے۔2006- سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی میں 50 شہری مارے گئے۔2008- چنئی میں ایک لیب میں اینٹی ایڈز ویکسین کا کامیاب تجربہ۔2010- ہندوستان نے سیٹلائٹ پوزیشننگ سسٹم پر مبنی طیارہ آپریشن سسٹم گگن کا کامیاب تجربہ کیا۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن