نئی دہلی/ اندور، 30 اگست (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے ملک کی ترقی کو بڑھانے کا سہرا پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کو دیا۔سنجے ملہوترا نے اندور کے رنگواسہ گاو¿ں میں پبلک سیکٹر بینکوں کے مالیاتی شمولیت مہم’سیچوریشن کیمپ‘ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 7.80 فیصد کی توقع سے بہتر رہی ہے۔ امریکہ کی جانب سے بھاری محصولات عائد کرنے سے پہلے پانچ سہ ماہیوں میں یہ سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔آر بی آئی گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت اور آر بی آئی نے بینکوں کے ساتھ مل کر 11 سال قبل جن دھن یوجنا شروع کی تھی جس کی وجہ سے ملک بھر میں ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا، ’آج ہندوستان کا شمار دنیا کے پانچ سب سے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے اور بہت جلد یہ ملک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔‘سنجے ملہوترا نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں تمام طبقوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور انہیں بچت، پنشن، انشورنس، قرض اور دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے اس اسکیم کے تحت 55 کروڑ اکاو¿نٹس کھولے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے چیئرمین سی ایس سیٹی بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan