تاریخ کے آئینے میں 21 اگست: جب ہندوستان-نیپال کی سرزمین زلزلے سے لرز اٹھی، ایک ہزار سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے
تاریخ میں 21 اگست کی تاریخ کئی اہم واقعات کی گواہ رہی ہے لیکن ہندوستان کے لیے یہ دن درد کا سیلاب لے کر آیا۔ 21 اگست 1988 کو ہندوستان- نیپال کے سرحدی علاقے میں ایک زبردست زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ اس تباہی میں تقریباً ایک ہزار افراد اپنی جا
21 اگست 1988 کو ہندوستان- نیپال کے سرحدی علاقے میں ایک زبردست زلزلہ آیا۔ علامتی تصویر


تاریخ میں 21 اگست کی تاریخ کئی اہم واقعات کی گواہ رہی ہے لیکن ہندوستان کے لیے یہ دن درد کا سیلاب لے کر آیا۔ 21 اگست 1988 کو ہندوستان- نیپال کے سرحدی علاقے میں ایک زبردست زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ اس تباہی میں تقریباً ایک ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔

زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سرحدی علاقوں میں مکانات، اسکول اور دیگر عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بہار کے متھلانچل علاقے اور نیپال کے ترائی علاقے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ یہ تباہی ہندوستان اور نیپال دونوں کے لیے ایک طویل عرصے تک بری یاد بنی رہی۔

دیگر اہم واقعات:

1790 - جنرل میڈوز کی قیادت میں برطانوی افواج نے ڈنڈیگل پر قبضہ کر لیا۔

1915- پہلی جنگ عظیم کے دوران اٹلی نے ترکیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1949 - انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل پیدا ہوئے۔

1953 - ہندوستانی سائنسداں شیلیش نائک پیدا ہوئے۔

1959 - ہوائی امریکہ کی 50ویں ریاست بنی۔

1965- یورپی ملک رومانیہ میں آئین کو اپنایا گیا۔

1972 - وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ پارلیمنٹ میں منظور ہوا۔

1978 - سابق ہندوستانی کرکٹر ونو مانکڈ کا انتقال ہوا۔

1997 - مشرقی چین میں سمندری طوفان ونی سے 140 افراد ہلاک اور تین ہزار زخمی ہوئے۔

1983 - فلپائن کے حزب اختلاف رہنما بینگنو ایس اکینو رضاکارانہ جلاوطنی کے بعد واپس آئے، زمین پر قدم رکھتے ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

1988 - ہندوستان- نیپال سرحد پر آنے والے شدید زلزلے میں 1000 افراد ہلاک ہوئے۔

1991 - سوویت صدر گورباچوف معزول ہوئے، ماسکو میں کرفیو نافذ، انقلاب ناکام ہوا اور گورباچوف اقتدار میں واپس آئے۔

1993 - صدر بورس یلسن نے روسی پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔

2000 - جنوب مشرقی صوبہ ارڈیک میں آگ نے 1600 ہیکٹر جنگل تباہ کر دیا۔ روسی آبدوز کے تمام 118 ارکان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔

2003 - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان نے عراق میں مشترکہ امن فوج بھیجنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

2005 - بنگلہ دیش اور ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا۔

2006 - عراق کے معزول صدر صدام حسین نے نسل کشی کے مقدمے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔

2006 - ’بھارت رتن‘ سے سرفراز مشہور شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کا انتقال ہوا

2007 - اردو کی مشہور ادیبہ قرۃ العین حیدر کا انتقال ہوا۔

2008 - سری نگر اور 'مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس دوبارہ شروع کی گئی۔

2008 - ہندوستان نے مون مشن پر ناسا کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

2009 - ہندوستانی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ’سی ہیرئیر‘ گوا سے ٹیک آف کرنے کے بعد بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر سوربھ سکسینہ کی موت ہو گئی۔

2012 - افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایبولا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔

2013 - ملائیشیا میں چن سوی ٹیمپل کے قریب بس حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔

2014 - رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے تین اعلیٰ کمانڈر مارے گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande