تاریخ کے آئینے میں 17 اگست: عظیم انقلابی مدن لال ڈھینگرا نے پھانسی کے پھندے کو چوما
عظیم انقلابی مدن لال ڈھینگرا کو 17 اگست 1909 کو پینٹن ویلے جیل، لندن میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے یکم جولائی 1909 کو لندن میں برطانوی افسر ولیم ہٹ کرزن وائلی کو قتل کر دیا تھا۔ وائلی اس وقت ہندوستان کے سکریٹری آف اسٹیٹ کے سیاسی مشیر تھے۔ ڈھینگرا نے ا
17 August in pages of history: Madanlal Dhingra hanged


عظیم انقلابی مدن لال ڈھینگرا کو 17 اگست 1909 کو پینٹن ویلے جیل، لندن میں پھانسی دی گئی۔ انہوں نے یکم جولائی 1909 کو لندن میں برطانوی افسر ولیم ہٹ کرزن وائلی کو قتل کر دیا تھا۔ وائلی اس وقت ہندوستان کے سکریٹری آف اسٹیٹ کے سیاسی مشیر تھے۔

ڈھینگرا نے ایک تقریب گاہ کی جانب جاتے ہوئے ولیم ہٹ وائلی پر پانچ گولیاں داغ دیں، جن میں سے چار گولیاں نشانے پر لگیں۔کرنل وائلی کو بچانے میں ایک پارسی ڈاکٹر لالکاکا کو ڈھینگرا کی چھٹی اور ساتویں گولی لگی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ڈھینگرا کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ 23 جولائی 1909 کو عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی۔

پھانسی کے بعد ان کی لاش کو وہیں دفن کر دیا گیا لیکن ان کی باقیات کو 1976 میں بھارت واپس لایا گیا۔ مدن لال ڈھینگرا 18 ستمبر 1883 کو امرتسر کے ایک تعلیم یافتہ اورخوشحال ہندو پنجابی کھتری خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔

دیگر اہم واقعات:

1717 - فرانس، روس اور پرشیا کے درمیان معاہدہ ہوا۔

1743 - سویڈن اور روس کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1787 - ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں یہودیوں کو گروپوں میں عبادت کرنے کی اجازت دی گئی۔

1858 - ہوائی میں پہلا بینک کھلا۔

1909 - عظیم انقلابی مدن لال ڈھینگرا کو پینٹن ویلے جیل میں پھانسی دی گئی۔

1914 - لتھوانیا نے جرمنی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

1915 -سائیکلونک طوفان سے گیلوسٹن اور ٹیکساس میں 275 افراد ہلاک ہوئے۔

1917 - اٹلی نے ترکی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1924 - فرانس اور جرمنی کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے۔

1932 – ہندوستانی نژاد مشہور انگریزی مصنف وی ایس نائپال پیدا ہوئے۔

1941 - ریزرو بینک آف انڈیا کے 21ویں گورنر وائی وی ریڈی کی پیدا ئش۔

1941 - ریزرو بینک آف انڈیا کے 20 ویں گورنر بمل جالان پیدا ہوئے۔

1945 - سوکارنو اور محمد حاتانے نیدرلینڈز سے انڈونیشیا کی آزادی کا اعلان کیا۔

1947 - ہندوستان کی آزادی کے بعد، پہلا برطانوی فوجی دستہ اپنے آبائی ملک کے لیے روانہ ہوا۔

1959 - سوویت یونین اور عراق نے عراق میں ایٹمی پلانٹ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1982 - پہلی سی ڈی (کومپیکٹ ڈسک) جرمنی میں عوام کے لیے دستیاب کرائی گئی۔

1982 – مشہور ادیب فادر کامل بلکے انتقال کر گئے۔

1988 - پاکستان کے صدر ضیاء الحق اور امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

1994 - امریکہ اور جاپان نے واشنگٹن میں پیٹنٹ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1998 - صدر بل کلنٹن اپنے غیر اخلاقی طرز عمل کی تحقیقات کے لیے پہلی بار ایک گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہوئے۔

2000 - معزول وزیر اعظم مہندر چودھری نے فجی میں ہندوستانی نژاد لوگوں کا قتل عام روکنے کے لیے ہندوستان سے مدد مانگی۔

2002 - روس نے دلائی لامہ کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

2005 - پورا بنگلہ دیش بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 63 اضلاع میں تقریباً 400 دھماکے ہوئے۔

2007 - ’بہار کا ماونٹین مین‘ کہے جانے والے دشرتھ ماجھی کا انتقال ۔

2008 - جے ایم ایم نے 23 ماہ پرانی مدھو کوڈا حکومت سے حمایت واپس لے لی۔

2009 - داخلی سلامتی کے معاملے پر ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ کی ایک روزہ کانفرنس نئی دہلی میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

2020 - ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے عالمی مشہور گلوکار پنڈت جسراج انتقال کر گئے۔

2020 - ہندی سنیما کے مشہور ہدایت کار اور اداکار نشی کانت کامت کا انتقال ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande