شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی
شاہ رخ خان آخری بار ''ڈنکی'' میں نظر آئے تھے، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ اس سے قبل ان کی فلمیں ''پٹھان'' اور ''جوان'' بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ''کنگ'' کو لے کر سرخیوں میں ہیں، جس کے مداح ہر نئی
شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی


شاہ رخ خان آخری بار 'ڈنکی' میں نظر آئے تھے، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ اس سے قبل ان کی فلمیں 'پٹھان' اور 'جوان' بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم 'کنگ' کو لے کر سرخیوں میں ہیں، جس کے مداح ہر نئی اپڈیٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی تھی لیکن اس دوران شاہ رخ زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے کام رک گیا۔ اب فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 'کنگ' کی شوٹنگ کو فی الحال روک دیا گیا ہے، جس کی وجہ شاہ رخ خان کی انجری بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں کیمرے کے سامنے واپس آنے سے قبل چند ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چونکہ یہ ایکشن پر مبنی فلم ہے، اس لیے میکرز ان کی صحت کو لے کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ شاہ رخ خود بھی اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں اور اپنی حفاظت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔

شاہ رخ کے مکمل صحت مند ہونے کے بعد ہی 'کنگ' کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر یہ فلم گاندھی جینتی 2026 پر ریلیز ہونے والی تھی تاہم اب اس کی تاریخ بڑھا کر 2027 کر دی گئی ہے، فلم کی ریلیز اس سے قبل بھی کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے، کبھی اسکرپٹ میں تبدیلی کی وجہ سے اور کبھی دیگر وجوہات کی وجہ سے۔ اگلا شیڈول یورپ میں شوٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔ 'کنگ' کے ذریعے شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ ابتدا میں یہ فلم مکمل طور پر سہانا کے اردگرد لکھی گئی تھی لیکن راتوں رات اسکرپٹ بدل دیا گیا اور شاہ رخ کو مرکزی کردار میں لایا گیا۔ وہ نہ صرف فلم میں اداکاری کر رہے ہیں بلکہ پروڈکشن میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہدایت کاری پہلے سوجوئے گھوش کے پاس تھی لیکن بعد میں اسے سدھارتھ آنند کے سپرد کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande