جالنہ میں کزن کے ہاتھوں لڑکی پر تشدد؛ مقدمہ درج
جالنہ، 14 اگست(ہ س)۔ نئے جالنہ علاقہ میں کل دیر رات ایک 7 سالہ لڑکی کو اس کے ہی 14 سالہ کزن نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے نجی اسپتال لے گئیں۔ تاہم وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے
Raigad minor assault cases rise sharply


جالنہ، 14

اگست(ہ س)۔

نئے جالنہ علاقہ میں کل دیر رات ایک 7 سالہ لڑکی کو اس کے ہی

14 سالہ کزن نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد لڑکی کی والدہ اسے فوری طور پر

علاج کے لیے نجی اسپتال لے گئیں۔ تاہم وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال بھیج دیا۔

ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور فوری طور پر لڑکی کا

علاج شروع کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد قدیم جالنہ تھانے کے پولس انسپکٹر جناردن شیوالے،

صدر بازار تھانے کے پولس انسپکٹر سندیپ بھارتی اور پنک موبائل اسکواڈ کے پولیس سب

انسپکٹر کشور ونوے فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی اور اس کی

ماں کے بیانات قلمبند کرکے شکایت درج کرلی ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے کزن

ودھی سنگھرش بالک (عمر 14) کے خلاف صدر بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا

ہے۔ اس جرم کی تفتیش پنک موبائل اسکواڈ کو منتقل کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande