نیشنل اسپورٹس گورننس بل اور اینٹی ڈوپنگ ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور۔
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان، مرکزی حکومت نے پیر کو نیشنل اسپورٹس گورننس بل اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور کر لیا۔ یہ دونوں بل موجودہ مانسون اجلاس کے دوران وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے ایوان میں پیش کئے تھے
ڈوپنگ


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان، مرکزی حکومت نے پیر کو نیشنل اسپورٹس گورننس بل اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور کر لیا۔ یہ دونوں بل موجودہ مانسون اجلاس کے دوران وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے ایوان میں پیش کئے تھے۔ اس دوران ایوان کی صدارت بی جے پی کی منتخب رکن پارلیمنٹ سندھیا رائے نے کی۔

نیشنل اسپورٹس گورننس بل کا مقصد ملک میں مختلف کھیلوں کے منتظمین کو ریگولیٹ کرنا ہے، جبکہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ترمیمی بل نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) کو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کے مطابق زیادہ آپریشنل آزادی فراہم کرتا ہے۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ (ترمیمی) بل، 2025 کا مقصد نیشنل اینٹی ڈوپنگ اپیل پینل اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ادارہ جاتی اور آپریشنل آزادی کو بڑھانا ہے تاکہ ان کے آپریشنز، تحقیقات اور نفاذ کے فیصلوں میں خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

کھیل کے وزیر منڈاویہ نے لوک سبھا میں کہا، یہ بل آزادی کے بعد کھیلوں میں سب سے بڑی اصلاحات ہو گی۔ اس بل کے ذریعے ہم 'گراؤنڈ ٹو گلوری' کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی امید کرتے ہیں۔ یہ احتساب اور پیشہ ورانہ نظام کے ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، خواتین کو زیادہ مواقع فراہم کرے گا اور ہمارے کھلاڑیوں کے لیے انصاف کو یقینی بنائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande