جالنہ،11 اگست (ہ س)۔
مہاراشڑ میںجالنہ ضلع کے چندن جھیرہ پولیس اور اتر پردیش پولیس نے ایک ہم آہنگ آپریشن
میں ضلع جالنہ کے چندن جھیرہ علاقے سے پولیس
سب انسپکٹر کی 16 سالہ بیٹی کے اغوا میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ یہ
واقعہ مین پوری آگرہ ڈویژن، اتر پردیش میں پیش آیا تھا، جہاں پولیس لائن کے سب
انسپکٹر دھرو سنگھ لکھن سنگھ کی نابالغ بیٹی کو ایاز انصاری، مقصود انصاری اور فیضان
انصاری، تینوں باشندگان گولا بازار مین پوری، بہلا پھسلا کر اور زبردستی لے گئے
تھے۔
چندن
جھیرہ پولیس نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر سینئر
افسران کی رہنمائی میں خفیہ ذرائع کو سرگرم کیا۔ مصدقہ خبر ملنے پر نہایت محتاط حکمت
عملی اختیار کی گئی اور ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔ نتیجتاً فیضان اور عرفان نامی
دو ملزمان کو گولا بازار مین پوری، اتر پردیش سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے سخت
پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ لڑکی کو لالچ دے کر اغوا کیا گیا تھا، جسے پولیس نے
بحفاظت بازیاب کر لیا۔
بعد
ازاں ملزمان اور نابالغ لڑکی کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کوتوالی
پولیس اسٹیشن مین پوری میں پولیس سب انسپکٹر مسٹر دنیش کمار کے سپرد کر دیا گیا،
جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے