بھارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کا اطلاق اب 7 اگست سے ہوگا : وہائٹ ہاؤس
واشنگٹن،یکم اگست (ہ س)۔ امریکہ کی جانب سے درآمد کی جانے والی ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا حکم اب 7 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے قبل اس کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 25 فیصد ٹیرف کا حکم یکم اگست سے نافذ
بھارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کا اطلاق اب 7 اگست سے ہوگا


واشنگٹن،یکم اگست (ہ س)۔ امریکہ کی جانب سے درآمد کی جانے والی ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف کا حکم اب 7 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یکم اگست کی ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے قبل اس کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل 25 فیصد ٹیرف کا حکم یکم اگست سے نافذ ہونا تھا۔

امریکہ نے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیے ہیں جن کا اطلاق 7 اگست سے ہو گا۔اس کے تحت بھارت پر 25 فیصد، کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ روس سے ہتھیاروں اور تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف اضافی درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی بات ہو رہی ہے۔

امریکی ٹیرف کی فہرست میں سب سے زیادہ ٹیرف شام پر 41 فیصد، لاؤس اور میانمار پر 39 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 35 فیصد، بنگلہ دیش پر 20 فیصد اور پاکستان پر 19 فیصد لگایا گیا ہے۔

اس سے قبل 2 اپریل کو امریکی صدر نے دنیا کے 92 ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا جسے 7 دن کے بعد 90 دن کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ بھارت سے امریکہ بھیجی جانے والی اشیا پر جو 25 فیصد ٹیرف آج نافذ ہونا تھا اب 7 اگست سے نافذ ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے جمعرات کو حکومت ہند کی جانب سے امریکی ٹیرف کے بارے میں پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا تھا کہ اس پر کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے خود امریکی صدر نے بھی کہا تھا کہ ٹیرف کے حوالے سے بھارت سے بات چیت جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande